دنیا

غزہ اور لبنان پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج کی خصوصی ٹریننگ

شیعت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس نے فوجیوں کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان کےدیہات پر ہنگامی حالت میں قبضہ کرنے کی تربیت دینے شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2005ء غزہ کی پٹی سے فوج نکال لی تھی جب کہ جنوبی لبنان سے بھی اسرائیلی فوج کو کئی سال قبل نکال گیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے اس حوالے سے ہونے والی خصوصی فوجی مشقوں میں توپ خانے، انجینیرنگ بریگیڈ،آرٹلری اور بری فوج کی دیگر یونٹوں کے اہلکار حصہ لیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کو غزہ کی پٹی اور جنوبی لبنان کے دیہات پر قبضہ کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج روز مرہ کی بنیاد پر مشقیں جاری رکھتی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے تناظر میں فوجیوں کو تربیت دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button