عراق

عراقی حکومت نے شامی سرحد پر حشد الشعبی کو بھی فوج کی مدد کیلئے تعینات کر دیا

بغداد : عراقی حکومت نے عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے دستوں کو شامی سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

الحشد الشعبی کے دستے پہلے سے شامی سرحد پر موجود عراقی فوج کی معاونت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق شامی سرحد پر عراقی فوجیوں کو گزشتہ تین ایام سے نامعلوم افراد کی بھاری فائرنگ کا سامنا ہے۔

عراق کے حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں پر فائرنگ کرنے والے یقینی طور پر شام میں پسپائی اختیار کرنے والے دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا تعلق داعش سے ہو سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں کئی بارعراقی فوج کی کئی سرحدی چوکیوں کو میزائل سے بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button