عراق

شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

ترک فوج نے شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کئے ہیں جس کے نتیجے میں میں علیحدگی پسند جماعت کے 80 باغی ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق ترک فوج نے شمالی عراق کے علاقے اسوس میں فضائی کارروائی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں کرد علیحدگی پسند گروپ پی کے کے سے وابستہ 80 باغی ہلاک ہوئے۔

جبکہ دوسری جانب ترک فوج کی جانب سے فضائی کارروائی کی تصدیق کردی گئی ہے اور فوجی حکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی عراق میں کی گئی کارروائی میں ترکی کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا اور اس میں ” پی کے کے ” کے زیر استعمال اسلحہ کا ڈپو اور کئی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button