عراق
کربلا میں حیدر العبادی اور مقتدی صدر کی ملاقات
عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے ملاقات اور گفتگو کی۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سومریہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی اور عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے ملاقات اور گفتگو کی۔
عراقی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں عراق کی سیاسی صورتحال بالخصوص بغداد اور اربیل کے درمیان اختلافات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔