مقبوضہ فلسطین

غزہ کی سرحد پرموجودہ کشیدگی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کی ابتر معاشی صورت حال اور غزہ کی سرحد پر پائی جانے والی کشیدگی پر خبردار کیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی موجودہ ابتر اورامن وامان کے حوالے سے خطرناک صورت حال آتش فشاں بن کر پھٹ سکتی ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ پر اسرائیلی فوج کی بمباری اور اس کے نتیجے میں حماس اور اسلامی جہاد کے 12 کارکنان کی شہادت کے بعد حالات کافی کشیدہ ہیں۔ دونوں تنظیموں کی طرف سے ابھی تک اس کارروائی کا جواب نہیں دیا، مگر لگتا ہے کہ غزہ کی سرحد پر حالات کسی بھی گھمبیر شکل اختیار سکتے ہیں۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ نے متنبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے پاس حماس اور اسلامی جہاد کی طرف سے کھودی گئی سرنگوں کے بارے میں کسی قسم کے اعدادو شمار نہیں ہیں۔

ویب سائیٹ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کی سرحد پر ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی وقت کوئی نا خوش گوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔ فوج کو خدشہ ہے کہ اسلامی جہاد اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کسی بھی وقت فوج کو حیران کردینے والی کارروائی کر سکتی ہیں۔

ویب سائیٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج یہ دعویٰ کرتی ہے کہ اس کے پاس فلسطینی مزاحمت کاروں کی کھودی گئی سرنگوں کا سراغ لگانے والے آلات موجود ہیں مگر اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے سیکڑوں مقامات پر غزہ کی سرحد پر کھدائیاں کی ہیں تاکہ کسی فلسطینی مزاحمت کاروں کی حملوں کے لیے استعمال ہونے والی سرنگ کا پتا چلایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button