عراق

عراقی فوج نے مغربی الانبار کے العبیدی نامی علاقہ داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا

عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مغربی الانبار کے العبیدی نامی علاقے کو بھی داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

المنار کےمطابق عراقی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے مشرقی القائم کے العبیدی نامی علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ام‌الولف، حسین العلی، اور ام تینہ کو بھی مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورسز نے گزشتہ روز بھی القائم کے الخصیم، الرافدہ، اور فسفات نامی علاقوں کو آزاد کرالیا تھا۔

یاد رہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے رواہ اور القائم میں داعش کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لئے فوج اور رضاکار فورسز کے تازہ دم دستے روانہ کردئے گئے ہیں۔

عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے مغربی کرکوک میں داعش کے خلاف آپریشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے اور اب اس علاقے کو بھی دشمن انسانیت اور انسان نما درندوں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button