دنیا

چین وامریکہ کے درمیان خوفناک جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے: امریکیی ماہر

انسداد دہشتگردی کےایک امریکی ماہراورسابق سی آئی اے آفیسر نے کہاہےکہ امریکہ اورروس کےد رمیان اگرچہ ایٹمی جنگ چھیڑنےکے امکانات ہیں لیکن دوسری طرف چین اورامریکہ کےد رمیان خوفناک جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاٖغ کےساتھ انٹرویو میں ’’فلپ گرالدی‘‘نےکہاکہ امریکہ اورروس کےد رمیان اگرچہ ایٹمی جنگ چھیڑنےکے امکانات ہیں لیکن دوسری طرف چین اورامریکہ کےد رمیان خوفناک جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے سی آئی اے کےسابق ڈپٹی ڈائریکٹر مائیل مورل کےاس بیان کہ روس کےساتھ جوہری تصادم BW حملہ اورموسمیاتی تبدیلی ایسےخطرات ہیں جن کا امریکہ کو اس وقت سامنا ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ جوہری ہتھیار،موسمیاتی تبدیلی اورروس کےساتھ جنگ ایک تباہی کو دعوت دے سکتی ہے لیکن چین اورروس کے ساتھ تصادم کے بھی امکانات ہیں اگر بیجنگ کے تئیں ہم نے اپنی پالیسی کو تبدیل نہیں کیا۔امریکی کالم نگار نے کہاکہ امریکی پالیسیوں کےباعث جزیرنماکوریا میں بھی ایک خطرناک صورتحال پیدا ہورہی ہے۔

اس ماہ کے اوائل میں ایک امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیاکہ گذشتہ سالوں کےدوران امریکہ اورچین کے درمیان فوجی تصادم کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے اوردونوں ممالک کے درمیان جنگ اب تک کی سب سے خوفناک جنگ ثابت ہوگی۔تھنک ٹینک نے کہاکہ چینی فوج کی ترقی اوراسلحات نے اسے امریکہ کیلئے ایک مضبوط حریف کے طورپر کھڑا کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button