عراق

کرکوک کے کئی علاقے داعش سے آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد علاقوں منجملہ الحویجہ کے الصغری نامی علاقے سمیت کئی دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔

الحویجہ میں داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب کرکوک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اورعراقی فوج بہت جلد تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button