عراق
عراقی فیڈرل کورٹ نے ریفرنڈم کو کالعدم قرار دے دیا
عراقی فیڈرل کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ کردستان ریجن میں مجوزہ ریفرنڈم ملکی آئین کے منافی ہے۔
عراقی فیڈرل کورٹ کے ترجمان ایاس ساموک نے کہا ہے کہ فیڈرل کورٹ کے فل بینچ نے ریفرنڈم کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے بعد متفقہ فیصلہ جاری کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراقی کردستان ریجن کے سربراہ مسعود بارزانی کی جانب سے پچیس ستمبر کو ریفرنڈم کے انعقاد پر اصرار کے بعد عراقی حکومت اور ملک کی سیاسی جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔