مشرق وسطی

شام: امریکی فضائی حملے میں 42 شہری جاں بحق

شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ الرقہ شہر میں امریکی اتحادیوں کے فضائی حملے میں 42 شہری جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 19 بچے اور 12 خواتین بھی شامل ہیں ۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 14 اگست سے اب تک امریکی اتحادیوں کے حملوں میں 167 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

شام کے سرکاری میڈیا نے بھی امریکی اتحادیوں کے حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ۔

دوسری جانب امریکی اتحاد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رقہ اور اس کے قریبی علاقوں پر گزشتہ ہفتے 250 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔

امریکی اتحاد کے ترجمان ریان ڈیلن کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں میں رقہ کے بڑے حصے کو نشانہ بنایا گیا۔آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رقہ میں 167 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button