یمن

یمن کے بلڈ بینک کے بند ہونے کا خطرہ

یمن کے نیشنل بلڈ بینک کے ترجمان منیر الزبیدی نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگریہ بلڈ بینک بند ہوجاتا ہے تو پھر یمن میں علاج و معالجے کا شعبہ انتہائی بحران کا شکار ہوجائےگا اور تھیلاسیمیا، کینسر اور گردے کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا –

یمن کے بلڈ بینک کے سربراہ نے بھی کہا ہے کہ یہ بحران اس وقت پیدا ہوا جب ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ایم ایس ایف میں فرانسیسی ڈاکٹروں کے گروپ نے بلڈ بینک کے حکام کو اطلاع دی کہ وہ دوسال تک خدمات انجام دینےکے بعد اب اپنی سرگرمیاں یمن میں بند کرنے جا رہے ہیں – عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھی کہا ہے کہ یمن کا نیشنل بلڈ بینک بند ہونےجارہا ہے –

واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے ذریعے مسلط کی گئی جنگ میں اب تک چالیس ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں اور بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوجانے کے سبب اس وقت یمن کے بائیس صوبوں کو وبائی امراض کا سامنا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button