مشرق وسطی

شامی فوج کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا حملہ

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے صوبہ قنیطرہ میں قائم شامی فوج کے دو اہم ٹھکانوں پر کئی راکٹ فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد شامی فوجی شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملہ، قنیطرہ کے علاقے المہدمہ میں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے ایجنٹوں اور دہشت گردوں کے سرغنوں کے درمیان ہونے والی میٹنگ پر شامی فوج کی بمباری کے بعد کیا گیا ہے۔
اس حملے کے بعد، مقبوضہ فلسطین یعنی اسرائیل سے متعدد ایمبولینس گاڑیاں شامی علاقے میں داخل ہوئیں اور زخمی ہونے والے اسرائیلی ایجنٹوں اور دہشت گردوں کو لیکر واپس لوٹ گئیں۔
اسرائیل نے پچھلے چند روز کے دوران متعدد بار صوبہ قنیطرہ میں شامی فوج کے ٹھکانوں بر حملے کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button