ایران

دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے جوانوں پر بھروسہ اور معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا۔آیت اللہ موحدی کرمانی

آیت اللہ موحدی کرمانی نے خطبہ نماز جمعہ کے دوران کہا کہ اسلام و قران اور اسلامی جہموریت سے تمسک کے ذریعے امریکہ اور دیگر دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی تشخص کو محفوظ رکھ کر ہی قومی مفادات کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن پر نہ تو اعتماد کیا جاسکتا ہے نہ اس کی جانب سے کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت ہے۔تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنے جوانوں پر بھروسہ اور معیشت کو مستحکم کرنا ہوگا۔آیت اللہ موحدی کرمانی نے حضرت علی علیہ السلام کے یوم شہادت کا ذکر کرتے ہوئے آپ کو دنیا کا اعلی ترین انسان قرار دیا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ آج ہم سب کو حضرت علی علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button