داعش کے دہشت گردوں نے درجنوں عراقی شہویوں کو قتل کر دیا
شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛موصل کے محاذ پر عراقی افواج سے مسلسل سنگین شکست کھانے کے بعد داعش نے ان درجنوں عراقی شہویوں کو گولیوں سے بھون دیا جو داعش کے زیرقبضہ علاقے سے نکل کر محفوظ مقامات کی جانب پناہ لینے کی کوشش کررہے تھے۔
داعش نے جن عراقی شہریوں کا قتل عام کیا ہے ان میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
خبروں میں بتایاگیا ہے کہ یہ عراقی شہری اپنے ہاتھوں میں بیگ اور دیگرضروری سامان لئے ہوئے محفوظ مقامات کی جانب روانہ تھے کہ زنجیلی کے علاقےمیں داعش کے عناصر نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
مغربی موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی ایک ایسے وقت جاری ہے جب دولاکھ عراقی باشندے ابھی بھی داعش کے زیرقبضہ علاقے میں محصور ہیں۔
اس درمیان عراقی فوج کے ایک کمانڈر نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات مغربی موصل کے مضافاتی علاقے میں باقی بچے داعش کے عناصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو ہتھیار ڈال دیں یا پھر ہلاک ہونے کے لئے تیار ہوجائیں۔
عراق کی انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر عبدالغنی الاسدی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کے جوان اس وقت موصل کے قدیمی محلے کے بیرونی حصے میں تعینات ہوگئے ہیں اور داعش کے بچے ہوئے عناصر سے آخری معرکہ انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔
عراق کی انسداد ہشت گردی فورس کے کمانڈر نے کہاکہ اگر موصل کے مشرقی اور مغربی علاقے عام شہریوں سے خالی ہوتے تو ان علاقوں کو کافی پہلے آزاد کرالیا جاتا۔