مشرق وسطی
شامی فوج نے درعا میں درجنوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک دمشق سے سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ فوج کے جوانوں نے جنوب مشرقی درعا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔
اس کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے درجنوں عناصر ہلاک اور زخمی ہو گئے جبکہ ان کی متعدد گاڑیاں اور گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے، مشرقی حمص کے نواحی علاقے میں واقع دو اہم پہاڑیوں، تریکس اور اعلام کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔