دنیا
بحرینی حکومت سیاسی اور دیگر قیدیوں کی سزائے موت فوراً ختم کرے: ناروےحکومت کا مطالبہ
جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک ) ناروے کی حکومت نے بحرینی حکومت سے تمام قیدیوں کی سزائے موت فوری ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔ بالخصوص 2011 کے پر امن مطالباتی تحریک کی بنیاد پر جار ی کی جانے والی موت کی سزا کی فوری منسوخی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ناروے حکومت نے یہ مطالبہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے جنیوا میں منعقد ہو نے والے اجلاس میں کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ناروے حکومت نے بحرین میں انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
ناروے حکومت نے بحرینی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بحرین میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے عوام پر تشدداور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف بھی فوری کاروائی کرے ۔