دنیا

ٹرمپ نفسیاتی بیمار اور سوسائٹی کے لئے خطرہ ہے ،امریکی ماہرین نفسیات

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛امریکی صدر ٹرمپ کی دماغی حالت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے ،ٹرمپ کی نفسیاتی حالت کے بارے میں اس مرتبہ امریکی یونیورسٹی ییل(yale university) کےماہرین نفسیات خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ ’’ٹرمپ شدید نفسیاتی عارضوں میں مبتلا ہےجو امریکہ کے لئے بہت خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں ‘‘
امریکی ییل یونیورسٹی کے میڈیکل شعبے کی جانب سے امریکی صدر کی نفسیاتی حالت کے بارے میں ایک خصوصی کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ ’’ٹرمپ ایک شدید ذہنی بیماری مبتلا ہے اور نفسیاتی طور پر ان کی ڈسٹرپ حالت امریکی معاشرے کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ‘‘ماہرین نفسیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ شک،فریب نظر اور وھم (illusion))جیسی نفسیاتی بیماریوں کا شکار ہے ،ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اس نفسیاتی بیماری کے بارے میں امریکی معاشرے کو آگاہ کریں تاکہ ملک کسی خطرے سے دوچار نہ ہو۔
ٹرمپ کی نفسیاتی بیماری کے بارے میں یہ پہلی بار نہیں کہ ماہرین نفسیات کی جانب سے خبردار کیا جارہا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی ماہرین نے کہا تھا کہ ٹرمپ خطرناک نرگسیت یا خود پسندی کا شکار ہے ۔
اخبار The Independentنے بھی اس سے پہلے امریکی ماہرنفسیات John Gartenسے یہ بات نشر کی تھی کہ ٹرمپ صرف خود پسندی یا نرگسیت کا شکار نہیں بلکہ وہ وھم اور شک کی بیماری کا بھی شکار ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button