اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کا وجود ناممکن قرار دیدیا

شیعیت نیوز:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے مفاد میں ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرلے، کیونکہ وہ فلسطینی ریاست کے وجود کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔

سعودی وزیر خارجہ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسرائیل موجودہ حالات میں اس بات کو سمجھنے سے گریزاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مصر اور اسرائیل کے درمیان شدید کشیدگی، رفح گذرگاہ پر فائرنگ کا تبادلہ

علاوہ ازیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کے مفاد میں ہے۔

ان نے دونوں فریقین پر مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی رہائی ہونی چاہیے، فوری مذاکرات ہونے چاہیے کیونکہ غزہ کے لوگ زیادہ انتطار نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button