مشرق وسطی

اسرائیل فوری طور پر رفح میں فوجی آپریشن بند کرے: متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے رفح شہر پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے کل رات کے حملے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

شیعیت نیوز : متحدہ عرب امارات نے رفح شہر میں پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اس حملےکے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر شہری زخمی ہوئے ۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان مزید قتل عام کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حالیہ فیصلے میں بیان کردہ اقدامات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے اسرائیل کو رفح میں اپنی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کے فوجی آپریشن نے غزہ کی پٹی میں صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔

ہیگ کی عدالت کے فیصلے میں انسانی امداد کے غزہ میں داخل ہونے کے لیے رفح کراسنگ کے کھلے رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی آرمی چیف کا ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں میں کشیدگی کو روکنے، فوری اور پائیدار انداز میں انسانی امداد اور ریلیف پہنچنے کی ضمانت، اور جانی خطروں کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر بھی زور دیا ہے۔

غزہ کے شہریوں کو مسلسل اسرائیلی حملوں کا سامنا ہے۔

گذشتہ رات رفح شہر میں UNRWA ایجنسی کے گوداموں کے قریب پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملے کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button