شہید آیت اللہ رئیسی نے اسرائیل کے بھرم کو پاش پاش کردیا، مولانا کلب جواد نقوی
شیعیت نیوز : درگاہ حضرت عباس رستم نگر لکھنو میں منعقدہ اس تعزیتی جلسے میں بڑی تعداد میں علماء اور عوام نے شرکت کی ۔
علماء نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ۔
مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ رئیسی کے خدمات اور صدارتی کارناموں کا اجمالی جائزہ لیا ۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی توانا آواز خاموش ہوگئی ہے ۔
انہوں نے جِس طرح عالمی پلیٹ فارم پر امت مسلمہ کے مسائل کو اٹھایا اسکی نظیر نہیں ملتی ۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے مزاحمتی گروہوں کی حمایت جاری رہے گی: وزیر خارجہ ایران
خاص طور پر اقوام متحدہ میں قرآن مجید کی حرمت کے تحفظ اور فلسطین کے مظلومو ں کی حمایت میں انہوں نے دلیرانہ اقدامات کئے ۔
وہ نہایت بیبیاک اور شجاع انسان تھے ۔
مولانا نے مزید کہا کہ آیت اللہ رئیسی نے اسرائیل کے بھرم کو پاش پاش کردیا ۔
انہوں نے اسرائیل پر ایسا حملہ کیا کہ اس کو پلٹ کر جواب دینے کی جرآت نہیں ہوئی ۔
انہوں نے کہا کہ شہید امیر عبد اللہیان نے بھی امت مسلمہ کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کیا اور پوری دنیا کو مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ کیا ۔







