پاکستان

پاکستانی آرمی چیف کا ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار

پاکستانی آرمی چیف نے ایرانی فوج کے چیف سے رابطہ کیا اور شہید ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز : پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہید سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آیا ہے کہ آرمی چیف کا ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف نے 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ایرانی صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل کا وجود ناممکن قرار دیدیا

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر حکام کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں سمیت دیگر ساتھی افراد کی شہادت پر دلی افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا: ایرانی صدر اور وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے۔

پاک فوج کے تمام رینکس شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے دعاگو ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button