پاکستان

علامہ شبیر حسن میثمی کی ایرانی قونصل جنرل کراچی سے ملاقات اور اظہار تعزیت

علامہ شبیر حسن میثمی کی کراچی ایرانی قونصلیٹ آمد قونصل جنرل محترم حسن نوریان سے تعزیت کی اوریادگار کی کتاب پر اپنے تصورات بھی تحریر کئے۔‎

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی حٖفظہ اللہ نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ آمد قونصل جنرل محترم حسن نوریان سے ملاقات کی اور شہدائے خدمت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

ان کے ہمراہ موجود شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے صوبہ سندھ کی طرف سے تعزیتی لیٹر بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی آرمی چیف کا ایرانی صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار

اس موقع پر مرکزی نائب صدر محترم حسنین مہدی، مسئول شعبہ تبلیغات دفتر قائد ملت نجف اشرف مولانا مجیر محمد میثمی اور کراچی ڈویژن کے ذمہ داران، کارکنان بھی ہمراہ موجود تھے۔

بعد ازاں مرکزی سیکرٹری جنرل نے یادگار کی کتاب پر اپنے تصورات بھی تحریر کیئے اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button