اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا

شیعیت نیوز:حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی کے عوام اور ملت فلسطین کی دلیرانہ استقامت کی حمایت اور جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں آج صبح اسلامی استقامت کے جوانوں نے مرگلیوت صیہونی کالونی میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق عمارت کو جو صیہونی حکومت کے فوجی اڈے میں تبدیل ہوچکی تھی، مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی والدہ کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام

جس میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے حزب اللہ لبنان صیہونی فوجیوں کو شمالی مقبوضہ فلسطین میں الجھائے رکھنے اور غزہ میں استقامت پر پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کے لئے تقریبا ہر روز غاصب صیہونی حکومت کے اہداف کے خلاف بھاری کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button