عراق

امریکہ کی جانب سے مغربی موصل میں داعش کے ہاتھوں کیمیائی اسلحے کے استعمال کی تصدیق

شیعت نیوز انٹرنیشنل مانیٹرنگ ڈیسک ؛داعش دہشت گردوں نے کلورین گیس کے حامل میزائلوں سے مغربی موصل کے العبار محلے کو نشانہ بنایا ہے کہ جو ابھی حال ہی میں آزاد ہوا ہے – اس حملے کی وجہ سے کم سے کم دس عراقی فوجیوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں – امریکی فوجی کمانڈر جنرل جوزف مارٹین نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے- انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ جہاں یہ حملے ہوئے ہیں عراقی فوجی وہیں قریب میں موجود تھے- فوجیوں کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے- امریکی فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ اس حملے میں استعمال ہونے والے مادے کو جانچ کے لئے لیبارٹری میں بھیج دیا ہے اور نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں – عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے مغربی موصل کے العروبہ اور باب الجدید علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں- بیرونی حمایت یافتہ دہشت گرد کہ جنھوں نے دوہزار چودہ میں شہر موصل پر قبضہ کر لیا تھا کئی بار عراقی شہریوں پر کیمیائی حملے کر چکے ہیں – عراقی فورسس نے سو دنوں میں مشرقی موصل کو آزاد کرا لیا اور انیس فروری سے اس شہر کے مغربی علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع کردی ہیں –

 

متعلقہ مضامین

Back to top button