مشرق وسطی

شام میں صوران کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے حماہ کے شمالی مضافات میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوران کے ساتھ ساتھ تل بزام نامی علاقے کو بھی جبہت النصرہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

دوسری جانب جنوبی شام میں درعا کے مضافات میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم از کم دس دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کردیا۔

شام کی فضائیہ نے بھی رقہ کے علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ شام، گذشتہ چھے برسوں سے مسلح اور دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کی بنا پر کہ جنھیں امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادیوں منجملہ سعودی عرب، قطر اور ترکی کی بھرپور حمایت حاصل ہے، بحران سے دوچار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button