عراق

عراق: مغربی موصل میں عراقی فوج کی پیش قدمی

شیعت نیوز (موصل )عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے موصل کے شمال مغرب میں ہلیلہ نامی قصبے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

عراقی فوج نے بادوش پہاڑیوں کے قریب تل العصفورہ قصبے کو آزاد کراتے ہوئے اس علاقے میں بم بنانے والے ایک کارخانے اور باب الجدید میں ہتھیاروں کے ایک گودام کا بھی پتہ لگایا۔

ادھر عراق کی رعد سیکورٹی فورس نے مغربی موصل میں اپنی کارروائی شروع کر دی۔

دریں اثنا عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے مغربی موصل میں الحدبا کے قریب داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ عراقی فضائیہ نے بھی صحت نامی علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ہتھیاروں کا ان کا ایک بڑا گودام تباہ ہو گیا۔

عراق کی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں مغربی موصل میں دسیوں داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراقی فضائیہ نے الصابونیہ میں بھی داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں بیس دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس نے کہا ہے کہ صوبے صلاح الدین کے شہر تکریت سے بارہ خودکش حملہ آور دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد، ہتھیاروں سے لیس تھے جو صلاح الدین اور الانبار کے مختلف علاقوں میں خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے یرموک میں ایک چھے منزلہ عمارت پر حملہ کر دیا جس میں تیرہ عام شہری جاں بحق اور سترہ دیگر زخمی ہو گۓ۔ امریکہ، عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف مہم کے بہانے اس ملک کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا چکا ہے۔ ادھر موصل جدیدہ پر امریکی حملے کے نتیجے میں ملبے کے نیچے سے دسیوں افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

عراق کے فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ مغربی موصل میں امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے تیرہ عام شہریوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button