عراق

نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین اور سامرہ میں جشن مولود کعبہ دھوم سے منا رہے ہیں

شیعت نیوز (نجف)مولائے کائنات کی یوم  ولادت باسعادت پر عراق کے مقدس شہروں نجف اشرف، کربلائے معلی، کاظمین اور سامرہ میں بھی وسیع پیمانے پر جشن کا اہتمام کیا گیا ہے-

عراق سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نجف اشرف میں لاکھوں کی تعداد میں عراقی اور غیر ملکی زائرین حضرت امام علی علیہ السلام کا جشن ولادت بڑی ہی دھوم سے منا رہے ہیں اور ذاکرین و شعرائے کرام بارگاہ علوی میں اپنے اپنے مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں-

نجف اشرف میں اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں- پاکستان اور ہندوستان میں بھی جگہ جگہ محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے اور گھر گھر نذر و نیاز کا سلسلہ جاری ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button