دنیا

یمن میں جرائم پر امریکی خاموشی پر روس کی تنقید

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ یمن پر گذشتہ دو برسوں سے جاری سعودی عرب کے حملوں اور بمباری کے باوجود وہائٹ ہاؤس اس المیئے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے- روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ یمن میں ہرطرح کی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کی کوشش کرے چاہے اس کا مقصد جو بھی ہو- آل سعود مارچ دوہزار پندرہ سے امریکہ اور علاقے کے بعض عرب ممالک کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہی ہے- ان حملوں میں اڑتیس ہزار سے زیادہ یمنی شہری جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ اور لاکھوں خواتین اور بچے در بدر ہوگئے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button