یمن

یمنی فوج نے نیا بیلسٹک میزائل بنا لیا

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے دور تک مار کرنے والا ایک نیا بیلسٹک میزائل تیار کر لیا ہے جس کا نام قہر M2 رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل قہر 2، قہر 1 سے زیادہ بہتر اور تباہ کن ہے۔

میزائل قہر2 کی رینج400 کلومیٹر اور وزن 350 کلوگرام ہے۔

یمنی فوج کی اس کامیابی سے آل سعود کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جب تک سعودی اتحادی افواج یمن پر حملے بند نہیں کریں گے تب تک میزائل حملے جاری رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button