عراق

عراق میں داعش کے سرغنوں کے درمیان اختلاف اور لڑائیاں

عراق کے صوبے دیالہ کی گورننگ کونسل کی سیکورٹی کمیٹی کے چیئرمین صادق الحسینی نے کہا ہے کہ انٹیلی جینس اہلکاروں نے پیر کی شام مطیبیجہ کے علاقے میں داعشی سرغنوں میں جھڑپوں کا مشاہدہ کیا کہ داعش کا ہرسرغنہ دوسرے کو اپنے ماتحت کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

انھوں نے کہا کہ داعشی عناصر کے درمیان ہونے والی آپسی جھڑپوں میں چھے عناصر ہلاک و زخمی ہوئے۔

الحسینی نے کہا کہ موصل کی آزادی کے لئے جاری آپریشن کے نتیجے میں عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں اور داعشی عناصر کی پے در پے شکست کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے بالکل پست ہو گئے ہیں اور ان میں خود آپسی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دیالہ اور صلاح الدین کے درمیان واقع علاقے مطیبیجہ میں داعشی عناصر تعینات ہیں اور حالیہ چند ماہ کے دوران اس علاقے میں تشدد کا مشاہدہ کیا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button