عراق

موصل آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے، العبادی

عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موصل میں داعش کے خلاف جنگ آخری مراحل میں ہے بہت جلد موصل کی آزادی کا اعلان کیا جائے گا۔

حیدر العبادی نے مزید کہا: حکومت موصل میں ہونے والی تباہی کا اندازہ لگارہی ہے تاکہ تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا: بہت سارے علاقوں میں تعمیراتی کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔

عراقی وزیراعظم نے خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا: عراق ہمسایہ ممالک سمیت خِطے کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔

دوسری طرف بین الاقوامی مائیگریشن تنظیم کا کہنا ہے کہ مغربی موصل میں فوجی آپریشن کی وجہ سے 80 ہزار سے زائد شہری گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی اداروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کی وجہ سے موصل بھر سے 2 لاکھ 38 ہزار شہری، شہر چھوڑ چکے ہیں جن کو وطن واپس لانے کے لئے خطیر رقم کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ موصل بغداد کے بعد عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج نے موصل کے اکثرعلاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصل آپریشن میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ہزاروں جوان حصہ لے رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button