عراق

عراقی اسپیکر کی داعش کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے موصل میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔سلیم الجبوری نے عراقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ داعش کی طرف سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے مسئلہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائے۔ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ داعش کے بہیمانہ اقدامات کے خلاف خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ اس سلسلے میں داعش کی حمایت کرنے والے ممالک کو داعش کی حمایت سے روکنے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button