دنیا

داعش کے خلاف افغان فوج کا آپریشن

افغانستان کی فوج اور سیکورٹی فورس نے ننگرہار کے دہ بالا اور نازیان علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں پر اپنے ہوائی اور زمینی حملوں میں کم سے کم انیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

ان حملوں میں بہت سے دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں-

ہلاک ہونےوالے داعشی عناصر میں متعدد غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں
صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے بتایاہے کہ ہلاک ہونےوالے داعشی عناصر میں متعدد غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں-

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں افغان فوج کا بھی کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں-

واضح رہے کہ شاہین پچیس کے نام سے داعش کے خلاف ننگرہار میں فوج اور سیکورٹی فورس کا آپریشن دس روز قبل شروع ہوا تھا جو بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button