مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے  غرب اردن کے شہر جنین کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں کم از کم تین فلسطینی زخمی ہو گئے۔

حملہ کرنے کے بعد صیہونی فوجیوں نے کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

صیہونی فوجیوں نے نابلس پر بھی حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو زخمی جبکہ تین دیگر کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں ایک فلسطینی نوجوان نے جمعرات کی رات رام اللہ کے مشرق میں واقع صیہونی آبادی کے علاقے رحیق نفیہ میں صیہونی غاصبوں کو اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ابھی ممکنہ نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں ایک صیہونی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے

متعلقہ مضامین

Back to top button