عراق

امریکی اتحاد نے موصل کا آخری پل بھی تباہ کردیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک )عراقی سیکورٹی ذرائع نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے نائب اور اس کے 14 ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔اطلاعات کے مطابق، امریکی قیادت میں بنے بین الاقوامی اتحاد کے جنگی جہازوں نے مشرقی موصل کے آخری پل کو بھی تباہ کر دیا۔ یہ پل مشرقی موصل کو مغربی موصل سے جوڑتا تھا۔
داعش سے وابستہ اعماق خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ امریکی اتحاد کے جنگی جہازوں نے منگل کے روز مذکورہ پل پر شدید بمباری کی جس کی وجہ سے پل پوری طرح تباہ ہو گیا۔ داعش کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد اب اس پل سے استفادہ نہیں کر سکتے۔ امریکی اتحاد اس سے پہلے موصل کے چار دیگر پلوں کو بھی تباہ کر چکا ہے تاکہ داعش کے لئے امدادی راستے کو بند کیا جا سکے۔
عراقی فورس نے 17 اکتوبر سے موصل سٹی کی آزادی کی مہم شروع کی ہے۔ دوسری جانب عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ابو بکر البغدادی کے نائب ابو حارث المتیوتی اور اس کے 14 ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ مشرقی موصل کے البکر محلے میں خفیہ اطلاعات کے بعد ایک کاروائی میں یہ کامیابی حاصل کی گئی۔ ادھر عراقی رضاکار فورس نے مغربی تلعفر میں داعش کے وسیع حملوں کو ناکام بنا دیا اور حملے میں استعمال ہونے والی داعش کی تمام گاڑیوں کو تباہ کر دی

متعلقہ مضامین

Back to top button