سعودی عرب

بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلاوانے والا باپ حقیقی مرد نہیں، سعودی مفتی کا نیا سوشہ

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے مبلغ شیخ سعید بن فروہ نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے اور ملازمت کی اجازت دینے والے والدین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی مبلغ نے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے والدین مرد و زن کے اختلاط کا اسباب بن رہے ہیں۔ سعودی مبلغ شیخ سعید بن فروہ کے خیالات پر مبنی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی تشہیر سے دنیا بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ سعودی مبلغ نے بیٹیوں کو میڈیکل کی تعلیم دلوانے والے والدین کو بہت زیادہ برا بھلا کہا تھا۔ سعودی مبلغ نے کہا کہ بیٹیوں کو طب کی تعلیم دلوانے والے والد ‘حقیقی مرد’ نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button