اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی احتجاجی ریلی، علامہ حیات نجفی کا خطاب

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد آل عمران سے ستارہ بیکری محمود آباد تک ریلی نکالی گئی

شیعیت نیوز : ہفتہ مقاومت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد آل عمران سے ستارہ بیکری محمود آباد تک ریلی نکالی گئی۔

جس سے خطاب علامہ حیات عباس نجفی، مولانا علی عباس سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

شرکاء ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے، حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا خاتمہ ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان کا احتجاجی مظاہرہ

اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین و لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے.

خون کے آخری قطرے تک فلسطین کا دفاع کریں گے، مشرق وسطیٰ امریکی و اسرائیل کا قبرستان بنے گا۔

شرکاء ریلی کے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button