اہم ترین خبریںایران

لبنان اور غزہ میں جنگ بندی ایک ہی وقت میں ہونی چاہیے، ایران کے وزیر خارجہ

سید عباس عراقچی نے بیروت میں کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کو شکست ہوگی اور ایران لبنان کے ساتھ کھڑا ہے، حملوں کا جواب مناسب اور سخت دیا جائے گا۔

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیروت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے حالیہ اقدامات پر ایران کے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لبنانی وزیر اعظم نجم میقاتی اور اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایران ہمیشہ لبنان اور مزاحمتی تحریک کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صیہونی حکومت کے جرائم کو ماضی کی طرح شکست کا سامنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی عوام ہی اس جنگ میں فاتح ہوں گے۔

انہوں نے ایران کے حالیہ حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے یہ حملہ شروع نہیں کیا، بلکہ یہ اسرائیلی حملوں کے جواب میں تھا۔ اسرائیل نے ایرانی سرزمین اور دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کیے جس کے جواب میں ایران نے صرف صیہونی حکومت کے فوجی اور سیکورٹی مراکز کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے ابھی کم ترین جواب دیا ضرورت پڑی تو آئندہ بھی جواب دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای کا دبنگ خطاب

عراقچی نے مزید کہا کہ ایران جنگ کو جاری رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتا، لیکن اگر اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران کا ردعمل پہلے سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران ہر صورت میں جواب دے گا، اور اس کا جواب ہمیشہ سوچا سمجھا اور مناسب ہوگا۔

انہوں نے جنگ بندی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ایران ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو جنگ بندی کے لیے کی جا رہی ہیں، بشرطیکہ لبنانی عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے اور مزاحمت بھی اسے قبول کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ جنگ بندی غزہ کی جنگ بندی کے ساتھ ہم آہنگ ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button