شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان کا احتجاجی مظاہرہ
شیعیت نیوز : سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
امام بارگاہ حیدریہ چوک پر ہونے والے احتجاج میں امریکہ و اسرائیل کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی
یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر کی عدالت سے فتح حق کی جیت ہے:ناصر عباس شیرازی
اس موقع پر شرکائے احتجاج نے سید حسن نصراللہ کی تصاویر، بینرز پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء سید انعام حیدر زیدی، ضلعی صدر اظہر کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔







