سندھ میں 150تکفیریوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرلیاگیا
سندھ میں سال 2004سے اب تک فورتھ شیڈول میں 938 افراد کو شامل کیا گیا جن میں سے 761 افراد کو وقتاً فوقتاً ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

شیعیت نیوز:سندھ میں فورتھ شیڈول میں شامل 174 افراد کا تعلق مختلف تنظیموں سے ہے ۔
ان افراد کو تین مختلف درجہ بندیوں میں رکھا گیا ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت فورتھ شیڈول کی لسٹ میں شامل 174 سے 31 افراد اس وقت جیل میں ہیں ۔
ان افراد کا تعلق مختلف تنظیموں سے ہے جن میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 4، بلوچ لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کا ایک،داعش کے 2، حرکت المجاہدین کا ایک، حزب التحریر کا ایک ،جماعت الحرار کے 3، جیش محمد کے 4، جماعت الدعوہ کے 4، جنداللہ کے 8 ، لشکر جھنگوی کے 12، سپاہ صحابہ پاکستان کے 55، سنی تحریک کے 6، تحریک طالبان افغانستان کے 2، تحریک طالبان پاکستان کے 30، تحریک طالبان سوات کے 2، سندھ ریوولوشنری آرمی ( ایس آر اے ) اور جئیے سندھ متحدہ محاذ ( جے ایس ایم ایم ) کے 25 افراد شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا!کالعدم لشکر جھنگوی کے18دہشتگرد گرفتار
سندھ میں سال 2004سے اب تک فورتھ شیڈول میں 938 افراد کو شامل کیا گیا جن میں سے 761 افراد کو وقتاً فوقتاً ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔
فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل افراد کو تین مختلف درجہ بندیوں (اے،بی ،سی ) میں رکھا گیا ہے ۔
دہشت گردی میں ملوث افراد کو "اے” کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جن کی تعداد 114 ہے،
دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث افراد کو "بی” کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جن کی تعداد 34 ہے
جبکہ "سی” کیٹیگری میں ایسے افراد کو رکھا گیا ہے جن پر فرقہ واریت پھیلانے کا شبہ ہو یا پھر ان کا تعلق کالعدم جماعتوں یا پھر مشکوک افراد کے ساتھ ہو ،سی کیٹیگری میں شامل افراد کی تعداد 26 ہے۔
فورتھ شیڈول میں شامل افراد متعلقہ تھانے میں ہر ہفتے اپنی حاضری لگاتے ہیں جبکہ سی ٹی ڈی اس لسٹ میں شامل افراد کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کرتی ہے۔