گورنر کامران ٹیسوری کا ذاکر نائیک کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل: "شہزادہ صرف نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام ہیں

04 اکتوبر, 2024 18:50

شیعیت نیوز: کراچی کے گورنر کامران ٹیسوری نے حالیہ ایک کانفرنس میں موجود معروف مذہبی شخصیت ذاکر نائیک کے متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "شہزادہ تو صرف نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام ہیں۔” ذاکر نائیک، جو ماضی میں یزید کو شہزادہ قرار دے کر امام حسین علیہ السلام کے ساتھ دو شہزادوں کی جنگ کا ذکر کر چکے ہیں، اس کانفرنس میں بھی موجود تھے۔

کامران ٹیسوری نے اپنی تقریر میں ذاکر نائیک کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گمراہ کن باتیں کرنے والے افراد کو بے نقاب کرنا ضروری ہے تاکہ وہ لوگوں کو مزید گمراہ نہ کر سکیں۔ انہوں نے ذاکر نائیک کو "ملعون” قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

ٹیسوری کا یہ بیان عالمی سطح پر مسلمانوں میں خصوصاً ان افراد میں خوشی کا باعث بنا ہے جو امام حسین علیہ السلام سے محبت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق امام حسین علیہ السلام کی قربانی کو کسی بھی گمراہ کن نظریے کے ساتھ برابر کرنا ناقابل قبول ہے اور اس کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھانی ضروری ہے۔

6:59 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top