اہم ترین خبریںدنیا

ہندوستان میں رسول خداؐ کی شان میں گستاخی

پجاری یتی نرسمہا نند کے خلاف غازی آباد میں ایف آئی آر درج، جمعیت علمائے ہند کا شدید ردعمل

شیعیت نیوز: غازی آباد، اتر پردیش پولیس نے جمعرات کو پجاری یتی نرسمہا نند کے خلاف 29 ستمبر کو غازی آباد کے لوہیا نگر کے ہندی بھون میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔ سب انسپکٹر تریویندر سنگھ کی شکایت پر یتی نرسمہا نند کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کے سیکشن 302 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ سیہانی گیٹ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر سچن کمار کے مطابق، پولیس نے اس وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں مبینہ طور پر نفرت انگیز بیان دیا گیا تھا۔

یہ متنازعہ تقریر مبینہ طور پر میجر آشرم ویاگ سیوا سنستھان کی جانب سے ڈاسنا مندر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی گئی، جہاں یتی نرسمہا نند پجاریوں کے سربراہ ہیں۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمد مدنی کی جانب سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھنے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی فوج کا شام میں ڈرون حملہ، ایک شخص شہید

جمعیت علمائے ہند نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’یہ نفرت انگیز تقریر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے، جس پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس ویڈیو کو ہٹایا جانا چاہیے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ امن برقرار رہے۔‘‘ اس خط کی ایک کاپی غازی آباد کے پولیس کمشنر اجے کمار مشرا کو بھی بھیجی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button