شاممشرق وسطی

صیہونی فوج کا شام میں ڈرون حملہ، ایک شخص شہید

لبنان کی فضائی حدود سے صیہونی حکومت کی شام پر جارحیت، عالمی اداروں کی خاموشی

شیعیت نیوز: اسپوتنک کے نامہ نگار کے مطابق، صیہونی فوج نے شام میں ایک اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے ڈرون نے حماہ کے جنوبی مضافات میں مسیاف پل کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسپوتنک نے مزید اعلان کیا کہ اس حملے میں لبنان کی فضائی حدود سے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت نے جارحیت کی۔ یہ واقعہ صیہونی حکومت کی خطے میں جاری دہشت گردی کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان کا احتجاجی مظاہرہ

واضح رہے کہ ان دنوں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت غزہ، بیروت، یمن اور شام میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہی ہے، اور عالمی ادارے اس معاملے پر بدستور خاموش ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button