شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ملتان میں احتجاجی مظاہرہ

05 اکتوبر, 2024 14:19

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیراہتمام سید حسن نصراللہ و مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا گیا اور دو گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھا۔

اسرائیل کا وجود مسلم دنیا کے لیے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، ہم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کرنے والے اسرائیل کا ناپاک وجود اللہ کی پاک دھرتی پر برداشت نہیں کرتے۔

اسرائیل اوراس کے سرپرست، حسن نصر اللہ کی شہادت پر خوش نہ ہوں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی شہادت اسرائیل کے لیے پہلے سے زیادہ عذاب بن کر ٹوٹے گی۔

اسرائیل اگر یہ سمجھتا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک متاثر ہوگی تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کراچی کی احتجاجی ریلی، علامہ حیات نجفی کا خطاب

اسرائیل اپنے وجود کو باقی نہیں رکھ سکے گا۔

اسرائیل پوری دنیا کے لیے درد سر بنا ہوا ہے ایسے میں پوری دنیا کے اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اپنا کردار ادا کریں۔

قبلہ اول بیت المقدس پر غیرقانونی ناجائز صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور نہتے فلسطینی عوام پر مظالم، نسل کشی، مساجد سکول، ہسپتالوں، پناہ گزینوں، عوامی مراکز، زرائع و ابلاغ پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

عالمی انسانی برادری خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے غاصب اسرائیل کو ان حربوں سے باز رکھے۔

اس موقع پر اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور جماعت اسلامی لبنان کے امیر محمد طفوش کی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

7:21 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top