اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 مبینہ خارجی ہلاک، 5 فوجی شہید

سوات میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

شیعیت نیوز: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور پانچ دیگر فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

دوسری جانب، سوات کے علاقے چارباغ میں سیکورٹی فورسز نے ایک انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت 2 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 150تکفیریوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرلیاگیا

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button