شہید نصراللہ کے قتل کی مذمت میں یمنی عوام کے زبردست مظاہرے
مظاہرین نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کی، ایران کی جوابی کارروائی کی حمایت کی

شیعیت نیوز : یمنی مظاہرین نے ملک بھر میں ایک زبردست احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا، جس میں انہوں نے فلسطینی قوم، غزہ اور مقبوضہ فلسطین میں ان کی مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا۔ یمن کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، اس مظاہرے میں لاکھوں یمنی شہریوں نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں نسل کشی، قتل عام، محاصرہ، اور بھوک سے مارنے جیسے بھیانک جرائم کے خلاف عرب اور اسلامی ممالک کی خاموشی کی سخت مذمت کی۔ مظاہرین نے ان جرائم کے خلاف نعروں کے ساتھ اپنی آواز بلند کی۔
یہ بھی پڑھیں: عراقی مزاحمت کے ڈرون حملے میں صیہونی فوج کے 2 فوجی ہلاک، 23 زخمی
مظاہرے کے شرکاء نے فلسطینی اور لبنانی قوموں کے خلاف جارحیت پسندوں کے وحشیانہ جرائم کا جواب دینے کے لیے اسرائیلی دشمن کے خلاف ایران کی بے مثال جوابی کارروائی کی حمایت کی، جس میں ایران کی جانب سے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔