مشرق وسطی

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی ریف دمشق میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح، شام کے صوبے ریف دمشق میں واقع علاقے الصبورہ میں شامی فوج کے جنگی سازوسامان کے گودام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بیروت سے دمشق جانے والے ہائی وے پر بھی ایسی حالت میں شدید بمباری کی کہ وہاں سے گاڑیاں گذر رہی تھیں جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور کاریں تباہ ہو گئیں۔

واضح رہے کہ ساڑھے پانچ برس قبل جب سے شام کا بحران شروع ہوا ہے صیہونی فوج، حکومت دمشق مخالف مسلح دہشت گردوں کی حمایت کی غرض سے بارہا بحران زدہ علاقوں خاص طور سےجولان کے علاقے میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button