غاصب اسرائیلی فوج کی شام کے جنوبی علاقوں میں پیش قدمی، تین قصبوں پر گشت اور تعیناتی

23 اکتوبر, 2025 09:37

شیعیت نیوز: غاصب اسرائیلی فوج نے شام کے جنوبی علاقوں میں نئی پیش قدمی کرتے ہوئے تین قصبوں — العشه، الاصبح اور الرفید — میں داخل ہو کر گشت اور تعیناتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ تینوں علاقے صوبہ قنیطرہ کے نواح میں واقع ہیں، جہاں اسرائیلی فوجیوں نے صبح کے وقت زمینی کارروائیاں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 6 دہشت گرد جہنم واصل

رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھی اسرائیلی قابض افواج رسم الرواضی نامی علاقے میں داخل ہوئی تھیں، جو الصرمدانیہ قصبے کے قریب واقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صہیونی افواج شام کے سابق نظام کے خاتمے کے بعد سے ملک کے جنوبی حصوں پر مسلسل حملے کر رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں اسرائیلی طیاروں نے دروزی برادری کی حمایت کے بہانے دمشق کے مضافات پر بمباری بھی کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ جولان کی مقبوضہ پٹی اور شام کے درمیان حائل لائن عبور کرنے کے بعد، غاصب اسرائیلی فوج درعا اور قنیطرہ صوبوں کے قریبی علاقوں میں اپنا قبضہ بتدریج بڑھا رہی ہے۔

12:36 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top