امریکا کا بحرالکاہل میں منشیات کے بہانے نئی فوجی کارروائی کا دعویٰ

23 اکتوبر, 2025 09:37

شیعیت نیوز: امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرالکاہل کے مشرقی حصے میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی کے خلاف تباہ کن کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی وزیرِ دفاع پیت ہگسٹ نے بدھ کی شب ایک بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے بحرالکاہل کے مشرقی علاقے میں ایک ایسی کشتی کو نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر ایک دہشت گرد تنظیم کی ملکیت تھی اور منشیات کی اسمگلنگ میں سرگرم تھی۔

ان کے مطابق، کارروائی بین الاقوامی سمندری حدود میں کی گئی، جس میں اس گروہ کے دو ارکان مارے گئے، تاہم کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی و امریکی حملوں کے باوجود ایران کی جوہری صلاحیت برقرار ہے، رافائل گروسی

امریکی وزیرِ دفاع نے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ

“منشیات کے دہشت گرد جو زہر ہمارے ساحلوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، انہیں خطے میں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔”

پیت ہگسٹ کے مطابق، منشیات کے اسمگلرز اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہے ہیں، اور یہ گروہ ہماری سرحدوں کے خلاف اسی طرح کی جنگ چھیڑ چکے ہیں جیسی القاعدہ نے پہلے کی تھی۔

6:35 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔