سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 6 دہشت گرد جہنم واصل

22 اکتوبر, 2025 17:45

شیعیت نیوز : بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی میں تنظیم کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کر دیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں فرقہ وارانہ اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ناصبی مولوی سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو وائرل

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پہاڑی غار میں پناہ لیے ہوئے تھے، جن پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی۔ مناسب وقت پر سکیورٹی فورسز نے ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

ہلاک دہشت گردوں میں لشکرِ جھنگوی کے دو اہم کارندے بھی شامل ہیں، جو حالیہ دنوں میں دالبندین اور چاغی کے علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے، اور کالعدم لشکرِ جھنگوی کی سرگرمیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا گیا ہے۔

2:06 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top